2021 Akhbaar Latest News University / Board News

سپشل الاونس یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین کا حق ہے ۔انہیں ضرور ملے گا گورنر پنجاب کی صدر فپواسا کو یقین دہانی

ج 8 جولائی 2021 ء کو فپواسا پنجاب کی کال پر پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے مظاہرے کی قیادت فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک نے خود کی جس میں  یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔  یاد رہے یہ احتجاجی مظاہرہ بوسن روڈ ملتان پر منعقد ہوا ہے، جہاں سے گزر کر آج گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ایک تقریب میں جانا تھا۔ 
گورنر پنجاب کی ٹیم نے احتجاجی مظاہرہ دیکھ کر اس کی قیادت سے ملاقات کی اور فپواسا صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک کی قیادت میں ایک وفد نے سرکٹ ہاوس جا کر گورنر پنجاب سے یونیورسٹی ملازمین کے لیے 25 فیصد سپیشل الاونس جاری نہ ہونے  کے نتیجے  میں پیدا ہونے والے شدید رد عمل اور یونیورسٹی فیکلٹی  کو درپیش دیگر مسائل کی نشاندہی کی ۔
 گورنر پنجاب نے مذاکرات کے بعد  سپیشل الاونس کا مسئلہ فوری طور پہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور اس بات سے اتفاق کیا کہ یہ الاونس یونیورسٹی ملازمین کا جائز حق ہے جس سے انھیں محروم رکھنا قطعا مناسب نہیں ہے۔
 گورنر پنجاب نے یونیورسٹی فیکلٹی کے دیگر مطالبات پر ایک ورکنگ پیپر بنا کر فپواسا پنجاب کی قیادت کو گورنر ہاوس آنے کی بھی دعوت دی، جس کے بعد ورکنگ پیپر پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 امید کی جا سکتی ہے کہ فپواسا پنجاب کی پر خلوص قیادت،  یونیورسٹی اساتذہ اور دیگر ملازمین کی مشترکہ جدوجہد سے  سپیشل الاونس کا مسئلہ عنقریب حل ہو جائے گا۔

Related posts

اتحاد اساتذہ پاکستان کی تمام ڈویژنوں کے سبھی کالجوں میں آگاہی و موٹیویشنل مہم 

Ittehad

عثمان بزدار،راجہ یاسر و چیف سیکرٹری پنجاب ہمارے ساتھ وعدےکا نہیں پاس تو عدالت کا فیصلہ ہی مان لو

Ittehad

November 2001

Ittehad

Leave a Comment