2024 Latest News Press Releases

پینشن مراعات میں کمی کے خلاف فپواسا اور پیپلا مل کر جد و جہد کریں گے ڈاکٹر امجد مگسی ۔فائزہ رعنا

دونوں رہنماؤں نے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے پنشن کی مالی مراعات میں کمی کے نوٹیفیکیشن کی واپسی، لیو انکیشمینٹ کے پرانے طریقہ کار کی مکمل بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

دونوں ایسوسی ایشنز کی میٹنگ میں ملازمتی امور زیر بحث آئے خاص طور پر پنجاب کے سروس رولز میں ترامیم کرکے جس طرح سرکاری ملازمین پر سلسلہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے ان حالات پر غور کے بعد یہ اخذ کیا گیا کہ یہ حالات سب ملازمین کو یکساں طور پر متاثر کر رہے ہیں لہذا سب کو ان کے خاتمے کے لیے بھی ملکر کام کرنا ہوگا

پیپلا اور آگیگا کی جانب سے جو بھی احتجاجی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے جامعات کے رہنما اپنے ساتھیوں کی مشاورت اور مدد سے اس پر عمل درآمد کروائیں گے

لاہور( نمائندہ خصوصی )اٹھارہ دسمبر 2024 کودیال سنگھ کالج لاہور میں فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشنز اور پنجاب یونیورسٹی آسا کے صدر ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر، اگیگا (آل گزٹیڈ ایمپلائز گرینڈ الائنس) کی جنرل سیکرٹری پروفیسر فائزہ رعنا کی ایک اہم ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ بیان میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2 دسمبر کو پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین خصوصاً یونیورسٹی اور کالج اساتذہ کی پنشن کی مالی مراعات میں کمی کے لیے جو دو نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں انھیں فوری طور پر معطل کیا جائے۔ دونوں راہنماؤں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے اساتذہ کرام پہلے ہی محدود تنخواہوں اور وسائل کے ساتھ نوجوان نسل کی ذہنی اور علمی آبیاری میں مصروف ہیں لیکن اپنی زندگی کے قیمتی ترین سال شعبہء تعلیم کو دینے کے بعد انھیں جو مالی مراعات ملتی تھیں،حکومت نے اُنھیں اُن سے بھی محروم کردیا ہے۔

پیپلا صدر پروفیسر فائزہ رعنا نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کالج اساتذہ اور دیگر ملازمین کے حقوق کی حفاظت کے لیے کے پیپلا اور اگیگا کے پلیٹ فارم سے پنشن میں کمی، لیو انکیشمینٹ کی معطلی اور تعلیمی اداروں کی نجکاری جیسے تعلیم کش اقدامات کے خلاف ہر ممکنہ مزاحمت کریں گے۔ فپواسا کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے پیپلا اور اگیگا کی جانب سے کیے گئے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ملک و قوم کا بیش قیمت اثاثہ ہیں اور انتہائی کم مراعات کے باوجود وہ ملک کی آئندہ نسلوں کو علم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔ مسائل کی چکی میں پِسے اساتذہ کی جائز مراعات میں مزید کمی اور معطلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور پیپلا، اگیگا کی جانب سے احتجاجی کال ملتے ہی جامعات کے اساتذہ بھی سراپا احتجاج ہوں گے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیز اور کالجز کے اساتذہ اپنے حقوق کے تحفظ کی خاطر متحد ہیں اور اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے جب بھی احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ملاقات میں فپواسا کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر احتشام علی، پیپلا لاہور ڈویژن کے صدر پروفیسر حسن رشید اور اتحاد اساتذہ کے جنرل سیکرٹری طارق بلوچ بھی شریک ہوئے۔ دونوں طرف کی قیادت نے حکومت سے کیے گئے مطالبات کے ضمن میں کوئی مثبت پیش رفت نہ ہونے پر پنجاب کی تمام جامعات اور کالجز میں تدریسی سرگرمیوں کے بائیکاٹ اور احتجاج کا بھی عندیہ دیا۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کے بعد نظر بند ہونے والے 114ملازمین کی  رہائی کا حکم دے دیا

Ittehad

خواتین لیکچررز کے فریش و ڈیفرڈ کیسز کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میٹنگ اکیس جون کو طے 

Ittehad

انٹرمیڈیٹ کے داخلے بھیجنے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری

Ittehad

Leave a Comment