پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈ وں میں سہولت مراکز قائم کریں گے ان خیالات کا اظہار پنجاب کے وزیر ہائر ایجوکیشن جناب راجہ یاسر ہمایوں نے اس سلسلے کے پہلےسہولت سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر تعلیم نے اسے عوام کے لیے ایک عمدہ شروعات قرار دیا تعلیمی بورڈ لاہور کے چیرمین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے اس سنٹر کی نمایاں خصوصیات بارے بریفینگ دی انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز نہ صرف طالب علموں بلکہ لاہور کے تعلیمی اداروں کو ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کرنے گا اب وہ مختلف دفاتر میں جگہ جگہ دھکے کھانے سے محفوظ رہیں گے اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جناب ذوالفقار گھمن بھی موجود تھے
previous post