2024 HED News Latest News

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے کالج ٹیچررز انٹرنیز کی بھرتی کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں

دستخط پر اور لیٹر پر چھ جون کی تاریخ ہے مگر ایکشن پلان دو ہزار تئیس ۔چوبیس کے لیے تیار کرنے کا کہا گیا ہے

لاہور۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے صوبے کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ مضامین کے حساب سے سی ٹی ایز کی بھرتی کے لیے ایکشن پلان بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے شفاف حکمت عملی تیار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور کالجز کے پرنسپلز کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ یہ ہر قسم کی غلطیوں سے مبرا ہو تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگوں کا انعقاد ضروری ہے ایسے کالجز جہاں سٹاف کی شدید کمی ہے وہاں یہ مشق بہت باریک بینی ،مستعدی اور مختاط طور پر کی جائے مکمل کر کے اسے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کے دفتر کو ای میل کے ذریعے کل تک بھجوائیں یہ مشق ہر سال کی جاتی ہے مگر یہ بھرتی اصل منصوبہ سازوں کی اجازت سے کی ہے کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ عملی جامعہ پہنانے کی نوبت ہی نہیں آتی یا وقت گزر چکا ہوتا ہے خدا کرے کہ اس مرتبہ یہ مشق نتیجہ خیز اور بر وقت بھرتی پر منتجع ہو

Related posts

فپواسا کے وفد کی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات

Ittehad

سی ٹی آئی کی سیٹوں میں کمی تمام فریقین پریشان

Ittehad

فیڈرل تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

Ittehad

Leave a Comment