2024 Latest News Press Releases

پیپلا ایگزیکٹو کےکل کے منعقدہ اجلاس میں اساتذہ کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرلیا گیا

ہائر ایجوکیشن کی موجودہ انتظامیہ کے سرد مہرانا رویے کے خلاف اب صرف احتجاج ہوگا احتجاج کی حکمت عملی کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی کا قیام جو اگلے چند روز میں اعلان کرئے گی

اساتذہ کو احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت۔۔ ہمارے فوری حل طلب مطالبات میں نئے ترقی پانے والے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی ایڈجسمنٹ کے فوری نوٹیفکیشن کا اجراء ۔2013 کے پےپروٹیکشن نوٹیفکیشن کی منسوخی ۔لیو انکیشمنٹ کے رولز 2013 کی ڈی نوٹیفکیشن ۔ریفیکسیشن آف کیڈر سٹرنگتھ ۔پانچ درجاتی فارمولے کا نوٹیفکیشن۔اٹھارہ انیس اور بیس گریڈ میں ترقیوں کے لیے فوری اجلاسوں کا انعقاد ۔انرولمنٹ کے غیر منطقی اضافے کی امکانی ناکامیابی پر انتظامی افسران کی پرنسپلز سے بداخلاقی اور بد سلوکیوں کی پر زور مذمت

لاہور( خصوصی رپورٹ )کل مورخہ دس اگست 2024 کو پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مرکزی ایگزیکٹو کا اجلاس مرکزی صدر پیپلا محترمہ فائزہ رعنا گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں منعقد ہوا جنرل سیکرٹری پیپلا پروفیسر محبوب عارف نے نظامت کی پروفیسرز کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مطالبات پر ایجنڈے کی ترجیحات کے مطابق طویل بحث و تمحیص کے بعد فیصلے کیے گئے مسلسل لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے ابھی تک مارچ میں لیکچرر سے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں روکے رکھنا اور انرولمنٹ کو بڑھانے کے بھونڈے ہتھکنڈے کارگر نہ ہونے پر مایوسی میں پرنسپلز کے ساتھ ناروا سلوک نا قابل برداشت ہے اس پر پبلک احتجاج ناگریز ہو گیا ہے اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اگلے چند روز میں احتجاج کے شیڈول کا اعلان کرئے گی پیپلا کے ممبران سے التماس کیا گیا ہے کہ اس کی تیاری کریں

Related posts

گریڈ بیس کے کالج اساتذہ نے بھی ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کا مطالبہ کر دیا ۔ ورکنگ کمیٹی کی تشکیل 

Ittehad

حافظ آباد میں ایک اور پاکھنڈ یونیورسٹی کا قیام

Ittehad

خواتین لیکچررز سنیارٹی نمبر 301 تا 1101 کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ تیرہ مارچ سے ہوگی

Ittehad

Leave a Comment