پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمین کے تیرہ دسمبر دو ہزار اکیس کی میٹنگ کے ایک فیصلے کے مطابق سال 2022 کے دوران پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے امتحان دس مئی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان اٹھارہ جون دو ہزار بائیس سے لیں گے اویس سلیم ہمایوں سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن اٹھائیس دسمبر دو ہزار اکیس کو جاری کیا