2021 Akhbaar Latest News

ملک بھر میں پندرہ جون تک تمام امتحانات ملتوی کر دئیے گئے

او اور اے لیول کے امتحانات اب اکتوبر نومبر میں ہونگے 

سکینڈری اور ہائر سکینڈری کے امتحانات  اب جولائی اور اگست تک جا سکتے ہیں 

کرونا کی روزبروز بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث طے شدہ شیڈول بھی بدل رہے ہیں  نویں تا بارھویں تک سکول و کالج کھولے گئے مگر اچانک صورتحال قابو سے باہر ہو گئی تو اچانک انہیں بند کرنا پڑا اسی طرح انٹر بورڈ کمیٹی نے نویں تا بارھویں امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا مگر اسے بھی واپس لے لیا گیا ہے اب بھی کوئی حتمی فیصلہ کیا گیا ہے اگر صورتحال سنبھل گئی تو جولائی اگست میں لیے جا سکتے ہیں لیکن فیصلہ آئندہ این سی او سی کی میٹنگ میں کیا جائے گا اسی طرح اے لیول اور او لیول کے امتحانات بارے حکومت کا مصم ارادہ تھا کہ انہیں ہر حال میں منعقد کیا جائےگا مگر اب فیصلہ بھی واپس لینا پڑا ان کے بارے میں وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اب یہ بھی منعقد نہیں ہونگے اور اکتوبر نومبر کے سیشن میں ہونگے البتہ اے ٹو کے بارئے میں لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے کہ ایسے طالب علم جو بیرون ممالک داخلے کے خواہاں ہیں وہ یہ چانس لے لیں مگر ایک سنٹر میں پچاس سے زائد طالب علم امتحان نہیں دیں گے اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا 

Related posts

مرد وخواتین پروفیسرز کی یکم نومبر سے نئی سنیارٹی لسٹیں جاری

Ittehad

تیس ہزار پرائمری سکولز کی نجکاری ۔ڈیڑھ لاکھ اساتذہ کو گولڈن شیک ہینڈ دیکر فارغ کرنے کا فیصلہ

Ittehad

مزاحمت کرنے پر ڈاکون نے پروفیسر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

Ittehad

Leave a Comment