2023 Latest News Obituary

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید مظفر رضوی چل بسے

ان کی عمر تقریباً 68 برس تھی2014 میں مدت ملازمت مکمل کر کے محمکہ کالج ایجوکیشن سندھ سے ریٹائر ہوئے سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر رہے وہ اس سے قبل سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کراچی ریجن کے بھی صدر رہے اساتذہ برادری کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی 

کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید مظفر رضوی کل کراچی میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی مرحوم  سید مظفر رضوی کی عمر تقریباً68 برس تھی وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2014 میں سندھ کے کالجز  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائر ہوئے مرحوم نے اپنی ساری زندگی اساتذہ برادری کی خدمت میں مصروف رہے وہ مرکزی صدر سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن بننے سے قبل سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کراچی ریجن کے بھی صدر رہے اساتذہ برادری کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

خاک پہ بیٹھے ہیں گردوں کو سجانے والے

Ittehad

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ و پیپلا ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر امیر ملک انتقال کر گئے 

Ittehad

  آئی ایم ایف کی مان کر ملازمین کا انکم ٹیکس بڑھا دیا گیا 

Ittehad

Leave a Comment