2023 Latest News Obituary

سابق ڈائریکٹر راولپنڈی ،سابق پرنسپل سٹیلائیٹ ٹاؤن و اصغر مال راولپنڈی ملک اصغر علی وفات پا گئے 

ان کی عمر تقریباً اکسٹھ برس تھی 2021 میں مدت ملازمت مکمل کر کے گورنمنٹ سروس سے ریٹائر ہوئے مرض دل میں مبتلا تھے پیس میکر کے سہارے زندگی رینگ رہی تھی مگر آخر کب تک 

مرحوم پروفیسر اف باٹنی تھے زیادہ تر سروس گورنمنٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کی تھی ان کا تعلق موجودہ ضلع تلہ گنگ ٹمن شاہ  روڈ پر ڈھوک فتخ شاہ سے تھا جہان ان کی تدفین و دیگر رسومات ادا کی گئیں 

راولپنڈی (نامہ نگار)سابق ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن و سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج سٹیلائیٹ ٹاؤن  راولپنڈی اور سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج اصغر مال راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی کل رات  انتقال کر گئے ان کی عمر  اکہتر برس کچھ ماہ تھی وہ 2021 میں بطورِ پرنسپل گورنمنٹ کالج اصغر مال راولپنڈی مدت ملازمت مکمل کر کے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے وہ پروفیسر اف باٹنی تھے ان کا تعلق سابقہ تحصیل اور موجودہ ضلع تلہ گنگ سے تھا وہاں تلہ گنگ روڈ میانوالی روڈ  کی برانچ روڈ ٹمن شاہ روڈ پر واقع ڈھوک فتخ شاہ سے تھا جہاں ان کی تدفین و دیگر آخری رسومات ادا کی۔گیں ویسے وہ سروس کے دوران راولپنڈی میں رہائش گاہ تعمیر کروا چکے تھے اور وہاں مقیم تھے مرحوم ایک شریف النفس شخص تھے اور دائیں بازو کے نظریات سے متاثر تھے تنظیم اساتذہ راولپنڈی کے روح رواں جناب لیاقت عباسی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اتحاد اساتذہ کے ساتھی دعا گو ہیں کہ آللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

انٹرمیڈیٹ امتحانات 28اپریل 2020 سے شروع ہونگے داخلے بھجوانے کی آخری تاریخ 30 جنوری

Ittehad

ڈاکٹر  ملک انجم جاوید کو ایم اے او کالج لاہور کے پرنسپل کا چارج دے دیا گیا

Ittehad

سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر ۔۔جی پی فنڈ مارک اپ 7.90 سے بڑھ کر 12.40 فیصد ہو گیا

Ittehad

Leave a Comment