تین سال کی اوسط تنخواہ پر پنشن کیلکولیشن ،پری میچور لینے والوں کو تین فیصد فی سال پنشن کٹوتی بھی قرن انصاف نہیں
قومی بجٹ میں فوری تخفیف درکار ہے تو ریٹائرمنٹ کی عمر دو سال بڑھا کر 60 سے 62 سال کر دی جائے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی وفاقی حکومت کو تجویز
لاہور ۔۔ نمائندہ خصوصی ۔وفاقی محکمہ لا کے بعد جب پھر بھی وزارت خزانہ نے پنشن اصلاحات کی دس نکات پر مبنی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی تو جب یہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے یہاں موصول ہوئی تو کیبنٹ ڈویژن اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اس پر بعض اعتراضات خاص طور پر 36 تنخواہوں کی اوسط پر پنشن کلکو لیشن اور پری میچور ریٹائرمنٹ پر تین فیصد سالانہ کی کٹوتی پر اعتراضات اٹھا دئیے اور کہا کہ یہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اور یہ تجویز بھی پیش کی کہ اگر یہ پنشن کے وقتی بوجھ کو کم کرنے کی کوشش ہے تو تجویز کیا جاتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 62, برس کر دی جائے