College News Latest News

ملک ارشاد کی قیادت میں ایمرسن کالج کے وفد کی وزیراعلی کے بھائی سے ملاقات

تونسہ۔ گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے اساتذہ کا ایک وفد ارشاد حسین ملک، عبدالغنی نیازی، محمد جاوید احمد، یامین چوہدری, حافظ محمد ارشاد اور ساجد علی صدیقی کی قیادت میں ایمرسن کالج کی بحالی کی یادداشت پیش کرنے کیلیے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے بھائی سردار عمر خان بزدار کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ملتان اور خصوصی طور پر جنوبی پنجاب کے تاریخی کالج کے خاتمے کی صورت میں وسیب کے غریب طلباء و طالبات کی فیسوں میں اضافے کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی قتل سے آگاہ کیا اور ان سے گذارش کی کہ گورنمنٹ ایمرسن کالج کو بحال کروانے کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔سردار عمر خان بزدار نے اس جائز مطالبے کی بھرپور تائید کی اور یقین دہا نی کروائی کہ وہ کالج کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وفد میں پروفیسرز عثمان جان، یاسر ورائچ، شاہد مسعود، ندیم ٹونی، اسلم فاروقی، سلیم۔ڈوگر، مختار شاہ، علمدار نبی، صغیر قریشی، محمد کاشف، راشد پنوار ودیگر بھی شامل تھے۔

Related posts

سینکڑوں کالج اساتذہ ایچ ای ایچ آر ڈیٹا انٹر نہیں کر پاے تاریخ میں توسیع کی جائے

Ittehad

جنوبی پنجاب میں ایجوکیشنل ایمرجنسی کا نفاز

Ittehad

ترقی پانے والی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے پوسٹنگ آرڈرز  ابھی جاری نہیں ہوئے  جوائنگ کیلیے پریشان نہ ہوں

Ittehad

Leave a Comment