2021 Akhbaar Latest News

فیملی پینشن آئندہ بجٹ سے ختم اور پنشن کیلیے عمر کی حد مقرر کرنے کی تجاویز

پشاور ۔خیبر پختونخوا کی حکومت آئندہ بجٹ سے مرحوم کی بیوہ ،دوسرے رشتے داروں کی پینشن ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے مالیاتی اصلاحات جس میں پینشن کے اخراجات میں کمی ہوگی کے سلسلے کی یہ دوسری کڑی ہوگی اس سے قبل ریٹائر منٹ کی عمر ساٹھ سے تریسٹھ سال کرنے سے خاصی رقم کی بچت ہوئی اس تجویز کو کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا منظوری کے بعد اسے نافذ کر دیا جائے گا ایکسپریس ٹربیون کے نمائندے سے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم نے کہا کہ یہ تجاویز حکومت کے زیر غور ہیں اور  یہ آئندہ کابینہ چھ اجلاس میں پیش کی جائیں گی اگر منظوری ہو گئی تو یہ نافذ العمل ہو جایئں گی تیسرے مرحلے میں پینشن کے دورانیے کی حد مقرر کرنے کی تجویز ہوگی تجویز زیر غور ہے کہ پینشن حاصل کرنے کی حد زیادہ سے زیادہ ستر یا پچہتر سال ہو نا چاہیے ان اصلاحات کے نفاذ سے پنشن کا بوجھ بجٹ سے کم ہو جائے گا اور یہ رقوم ترقیاتی کاموں پر صرف ہو سکے گی انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سال اکیس بائیس کے دوران پینشن پر اٹھنے والی رقم چھیاسی ارب جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر ایک سو چار ارب رکھے گئے

Related posts

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ و پیپلا ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر امیر ملک انتقال کر گئے 

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کے ہمدم دیرینہ پروفیسر طارق محمد انتقال کر گئے 

Ittehad

شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی بنانے کے لیے کاوشوں کا اغاز

Ittehad

Leave a Comment