2023 Latest News Press Releases

الیکشن پپلا۔۔۔ بیس دسمبر تک ووٹ رجسٹر کروائیں الیکشن کی متوقع تاریخ 27 فروری 2024v

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔الیکشن کمیشن پیپلا کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر چوہدری غلام مصطفے چیرمین الیکشن کمیشن پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن آج لاہور میں منعقد ہوا اس اجلاس کا ایجنڈا الیکشن پنجاب پروفیسر ز اینڈا لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2023-2025کا شیڈول جاری کرنا تھا الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کا پہلا مرحلہ ووٹرز کی رجسٹریشن ہے تمام مستقل کالج اساتذہ لیکچررز تا پروفیسرز اس کے ممبر ہیں وہ بذریعہ کالج ایک صد روپے دیکر پرنسپل کی تصدیق کے ساتھ لسٹ کمیشن کو بھجوا ئیں گے اور یوں کمیشن ان کا نام بطور ووٹر درج کر لے گا رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ بیس دسمبر 2023 مقرر کی گئی ہے اکیس دسمبر 2023 کو کمیشن کا اجلاس ہوگا اور آئندہ مراحل کاغذات نامزدگی ان کی واپسی امیدواران کی حتمی فہرست کے اجرا الیکشن کمپین کے وقت اور دیگر شیڈول کا اعلان کیا جائے گا کمیشن 27 فروری 2024 کو کی پولنگ کروانا چاہتی ہے

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان مہر ظہور عالم تھند ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Ittehad

ڈاکٹر حماد اشرف دیال سنگھ کالج لاہور کے مستقبل پرنسپل تعینات

Ittehad

لاہور بورڈ چار سو چوراسی طالب علموں کو نیشنل ٹیلینٹ سکالرشپ دے گا

Ittehad

Leave a Comment