2024 HED News Latest News

اٹھ ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات کے پوسٹنگ ارڈرز کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر شرافت علی کو ڈویژنل ڈائریکٹر بہاولپور ،ڈاکٹر خادم حسین ڈویژنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ،محترمہ بشری پروین ڈویژنل ڈائریکٹر فیصل آباد ،امان اللہ راٹھور ڈویژنل ڈائریکٹر گوجرانولہ ،احسن مختار ڈویژنل ڈائریکٹر لاہور ،محترمہ کنیز فاطمہ ڈویژنل ڈائریکٹر راولپنڈی ،ڈاکٹر سیدہ عندلیب ڈویژنل ڈائریکٹر ساہیوال اور محترمہ ناہید ناز ڈویژنل ڈائریکٹر سرگودھا تعینات کی گئی ہیں

لاہور( نمائندہ خصوصی ) آج محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت پنجاب نے آٹھ مستقل ڈویژنل ڈائریکٹرز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے تقرری کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے جن پروفیسر صاحبان کو تعینات کیا گیاہے پہلی مرتبہ اس تقرری کو کارکردگی سے مشروط کیا گیا ہے لکھا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ہر تین ماہ بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تعیناتی کو ریویو کرئے گی جن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے ان میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف اکنامکس گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان ضلع لیہ کے ڈاکٹر شرافت علی کو ڈویژنل ڈائریکٹر بہاولپور ۔گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کے بیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین کو ڈویژنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ،اہسوسی ایٹ پروفیسر فزکس و پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ گرلز کالج کھڑانوالہ فیصل آباد کو ڈویژنل ڈائریکٹر فیصل اباد،ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیات و پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈسکہ امان اللہ راٹھور کو ڈویژنل ڈائریکٹر گوجرانولہ ،ایسوسی ایٹ پروفیسر انگریزی و پرنسپل گورنمنٹ شاہ حسین کالج چوہنگ لاہور احسن مختار کو ڈویژنل ڈائریکٹر لاہور، ایسوسی ایٹ پروفیسر ہسٹری و پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ڈھوک رتا راولپنڈی ۔ایسوسی ایٹ پروفیسر بیالوجی و پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر سیدہ عندلیب کو ڈویژنل ڈائریکٹر ساہیوال اور ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کو ڈویژنل ڈائریکٹر ناہید ناز کو ڈویژنل ڈائریکٹر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے ملتان ڈویژن کے ڈائریکٹر کے لیے سرچ کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ہے اور کوئی تقرری نہیں کی گئی

Related posts

اسلام آباد میں کلاس پانچویں تک گرمی کی چھٹیاں۔سنئیر کلاسز  اور امتحانات کے اوقات آٹھ سے گیار ہ

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے رہنما اور اردو ادب کے نامور استاد لئیق زیدی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

حاملہ خواتین سکول اساتذہ کیلیے ویکسینیشن ضروری نہیں۔۔۔ مراد راس

Ittehad

Leave a Comment