محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے صوبائی چیف سیکریٹری کی منظوری کے بعد ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں عید الاضحی کے سلسلے میں پنجاب میں جمعہ آٹھ جولائی سے منگل بارہ جولائی تک عام تعطیل ہوگی آج چھ جولائی کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کو اشاعت کے لیے تمام اردو و انگریزی روزناموں کو بھیج دیا گیا ہے اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی وسیع تر پبلیسٹی کے لیے دیا گیا ہے