2021 Latest News University / Board News

انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹس کےلیے احساس سکالرشپ

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر سے انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹس سے احساس سکالرشپ برائے سال 2022 کے درخواستیں طلب کی ہیں یہ سکالرشپ فلی فنڈڈ ہیں پچاس فیصد سکالر شپ خواتین کے لیے مخصوص ہیں  ان سکالرشپس کے پیچھے حکومت پاکستان کا یہ جذبہ کار فرما ہے کہ کم آمدنی والے خاندانوں کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر سکیں یہ سکالر شپ کم از کم پچاس ہزار طالب علموں کو دئیے جائیں گے اور چار سالوں میں دو لاکھ مستحقین اس سے مستفید ہوں گے مستحق اور خواہش مند طالب علم 30 نومبر دو ہزار اکیس تک اپلائی کریں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق یہ سب سے بڑا انڈر گریجویٹ پروگرام ہے اور ایسے خاندانوں کے لیے ہے جو انٹرمیڈیٹ کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے مزید تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل ہو آر ایل پر کلک کریں اور  ان لائن درخواست دینے کے لیے پہلے درج ذیل ڈاکومنٹس حاصل کر لیں(1) اپنے شناختی کارڈ کی کاپی(2) والد کے شناختی کارڈ کی کاپی(3)۔انکم سلپ والد والدہ کی انکم کا سرٹیفیکیٹ اگر والد ملازم ہو تو محکمہ۔کی سیلری سلپ(4) پرائیویٹ ملازمت کی صورت میں پچاس روپے کے اسٹام پیپر پر رسید(5)  گھر کے پچھلے چھ ماہ کے بجلی ۔ٹیلی فون اور گیس کے بلوں کی کاپیاں( 6)  کرائے کے گھر کی صورت میں ایگریمنٹ کی کاپی( 7) درخواست دہندہ اور ساتھی سٹوڈنٹ کی رسید کی کاپیاں ( 8) میڈیکل بلوں کی کاپیاں اگر ضرورت ہو تو (9) پاسپورٹ سائز فوٹو(  10)گھر کی سامنے سے فوٹو آن لائن درخواست دینے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں  

https://ehsaas.hec.gov.pk/

Related posts

پنجاب کے کالجوں میں یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا

Ittehad

ڈاکٹر مرزا حبیب علی کو چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور تعینات کر دیا گیا

Ittehad

غم کی خبریں—صدمات—–انتقال پر ملال

Ittehad

2 comments

Syeda Mariyam Shah October 18, 2021 at 7:01 pm

Gud

Reply
Hasan khan February 5, 2022 at 8:14 pm

i am agree with you in this program because i am poor man i want loptap for studing i am computer student i want depluma of DIT other necessary works

Reply

Leave a Comment