HED News Latest News

اکیڈمیزایسوسی ایشن کا ادارے کھولنے کا مطالبہ،احتجاج کی دھمکی

لاہور(رب نوازخان)آل پاکستان ایجوکیشنل اکیڈمیزایسو سی ایشنز نے یکم جولائی سے ایس او پیز کے ساتھ چار گھنٹے اکیڈمیز کھولنے کا مطالبہ کردیا۔اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو 29 جون سے ملک بھر میں طلبہ کے ساتھ مل کردھرنے دینے کی دھمکی بھی دے دی،تفصیلات گذشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایجوکیشنل اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رانا انصر محمود کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث ملک میں تعلیمی نظام قابل رحم ہے،چار ماہ سے اکیڈمیز بند ہونے کی وجہ سے اساتذہ کے گھر کا چولہا نہیں چلا پارہے،،یکم جولائی سے ایس او پیز کے تحت نویں،دسویں ،گیاوھویں اور بارھویں کے طلبہ کیلیے اکیڈمیز کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ہمیں ابتدائی طور پر ہفتے میں پانچ دن چار گھنٹے اکیڈمیز کھولنے کی اجازت دی جائے ۔اگر اجازت نہ دی گئی تو ملک بھر میں دھرنا دیا جائے گا۔رانا انصر محمود نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چار ماہ کا بلڈنگز کا کرایہ معاف کیا جائے،یا حکومت خود ادا کرے۔اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے دیگر رہنماوں کا کہنا ہے کہ چار سے بے روزگار ہونے والے اساتذہ ریڑی لگانے پر مجبور ہوگئے،،،معاشی حالات سے تنگ آئے کئی اساتذہ اس دنیا سے چلے گئے۔

Related posts

پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز اور کالجز سوموار نو جنوری سے کھل رہےہیں

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کے اجلاس میں حسن رشید صدر اور امینہ سعدیہ جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن نامزد

Ittehad

تین سال سے تعینات پرنسپلز کو تبدیل کر دینے کا فیصلہ ۔وزیر اعلی سے منظوری حاصل کر لی گئی

Ittehad

Leave a Comment