HED News Latest News

تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے بتدریج کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15سے 30 ستمبر تک بتدریج کھولنے کا اعلان کردیا۔وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ 15ستمبر سے اسکولوں میں نویں، دسویں جماعت، انٹرمیڈیٹ اور جامعات میں تعلیمی سلسلہ بحال ہوجائے گا، جبکہ 7 دن جائزہ لے کر چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز 23 ستمبر سے شروع ہوں گی۔ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے متعلق میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے کہا کہ 15ستمبر سے ہائی ایجوکیشن کے ادارے یعنی جامعات، کالجز اور 9ویں دسویں کی کلاسز کھولی جاسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا اسکول جاسکیں گے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ 30 ستمبر کو صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد پرائمری جماعت کے طلبا کو اسکول جانے کی اجازت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ والدین کا شکریہ، جنہوں نے انتہائی تحمل سے 6 ماہ گزارے، آج ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کرسکیں۔وفاقی وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی صحت کو مانیٹر کرنا بہت ضرور ہے، اس لیے ہم نے تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

سندھ حکومت نے ایڈہاک ریلیف 2020 کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Ittehad

سواۓ نام کی تبدیلی کے کالجز میں کچھ تبدیل نہیں ہوگا وزیر تعلیم

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور سائنس کالج لاہور کے وائس پرنسپل پروفیسر اظہار عباسی ریٹائر ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment