پنجاب حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے ماتحت ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب کی زیر نگرانی تمام محکمے آزادانہ طور پر فرائض سر انجام دیں گے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اس حصے کے انتظامی سربراہ ہونگے سیکریٹری تعلیم کے ماتحت کام کرنے والے مکمل ڈھانچے کا اعلان کر دیا گیا ہے جنوبی پنجاب کے الگ ڈی پی آئی ہونگے تین ڈائریکٹرز یعنی ڈائریکٹر ملتان ڈائریکٹر بہاولپور اور ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ان کے زیر نگرانی کام کر یں گے اس ریجن میں ایجوکیشن کے خود مختار ادارے یونیورسٹیز اور کالجز سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب کے ماتحت ہونگے بہا الدین زکریا یونیورسٹی ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ،گور۔نمنٹ صادق ایجرٹن کالج برآے خواتین یونیورسٹی بہاولپور گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی کچہری روڈ ملتان ان میں شامل ہیں غازی یونیورسٹی ان میں شامل نہیں تینوں تعلیمی بورڈز ملتان بہاولپور اور ڈی جی خان محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب کے ماتحت ہوں گے چونکہ اس حصے میں سکولز اور اعلی تعلیم کو الگ الگ نہیں رکھا گیا لہذا ڈی پی آئی ہائر سکینڈری ڈی پی آئی ایلیمنٹری اور سکولز کے ضلعی آفیسر سیکریٹری تعلیم کے ماتحت کام کریں گے