جمعہ کے روز ہونے والی نیب پختونخواہ کے انتظامی اجلاس میں کہاں دیگر انکوائریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہاں صوبے کے محکمہ ایجوکیشن کے حوالے سے بھی انکوائری کے اآغاز کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کی صدارت نیب خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیر فاروق ناصر اعوان نے کی۔اس انکوائری کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے کیا گیا۔اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل احتساب،ڈائریکٹرز،انچارج سیل حضرات اور تفتیشی افسران شامل تھے۔
previous post
next post