2022 HED News HED News

ٹرانسفر فیز ٹو کا آغاز کل انیس اگست سے پوریا ہے ان لائن درخواستیں وصول ہونگی خواہشمند پہلے آسامی چیک کر لیں 

آج ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ایڈجسمنٹ کا مرحلہ تقریبا مکمل ہوگیا کچھ سیٹوں کی عدم دستیابی کی بنا پر کچھ حضرات جوائن نہ کر سکے ان کی جوائنک کے تمام جھگڑے  نمٹانے جا رہے ہیں امید ہے یہ بھی آج ہو جائے گا اور دستیاب آسامیوں کی لسٹ فائنل ہو جائے گی اور ان لائن نظر آئے گی جو بھی خواتین و حضرات ٹرانسفر کے خواہشمند ہیں وہ سب سے پہلے درج ذیل لنک کو کلک کر کے وہ لسٹ چیک کریں بھر اس سیٹ کو ٹارگٹ کر کے پورٹل کھول کر طریق کار کے مطابق ان لائن درخواست دیں 

پیغام جو آپ کو بھجوایا گیا ہے۔

e-Transfer (Phase-II) 2022

Respected Faculty Member,

e-Transfer Round (Phase II) will start on 19th August, 2022.

You are encouraged to view the vacant positions at www.cis.punjab.gov.pk (Sanctioned Posts), and report any discrepancies to your concerned Principals.

Higher Education Department, Punjab

آسامی کا پتہ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں 

http://www.cis.punjab.gov.pk

ٹرانسفر کے لیے ایپ پر درخواست دینے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں کے لیے ان لائن درخواستیں آج سے وصول کرنا شروع کر دی ہیں  اس مقصد کے لیے وہ ساتھی جن کا پاس ورڈ بنا ہوا ہے وہ لاگ این کریں اور جن کا ۔ہی بنا ہوا وہ سٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور یوزر نیم میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اپ کو ایک دفعہ استعمال کا پاس ورڈ موصول ہوگا اسے آپ تبدیل کریں اور لاگ ان ہو جائین لاگ ان ہونے کے بعد آپ کے پاس دو آپشنز ہوں۔ مائی پروفائل اور ٹرانسفر اگر آپ نے اپنے کوائف چیک کرنا ہیں تو پروفائل چیک کر سکتے ہیں ورنہ آپ ٹرانسفر کو کلک کریں آپ کے سامنے دو آپشنز ہیں اپلیکیشن اینڈ آرڈرز یہ پہلے سے دی گئی درخواست کے لیے ہے آپ نیو اپلیکیشن کو کلک کریں آپ کے سامنے دو آپشنز ہوں  گی ،Individual اور  میوچل   اگر آپ باہمی تبادلے کے لیے اپلائی نہیں کر رہے تو آپ individual پر کلک کریں گے  آپ کے پاس آپشنز آئیں گی اوپن میرٹ اور دوسری کیٹگریز۔ اگر آپ دوسری کسی کیٹیگریز  پر اپلائی نہیں کر رہے اوپن میرٹ کو کلک کرین اپنی ترجیحات درج کریں اور ضلع سلیکٹ کریں  کالجز کی لسٹ ا جائے گی یہاں آپ دیکھیں دو طرح کے کالجز نظر آئیں گے جن کے نیچے سرخ رنگ کی بار ہے اس کا مطلب آپ اس کالج میں اپلائی نہیں کر سکتے دوسروں میں اپلائی کر سکتے ہیں منتحب کرنے کے بعد سبمٹ کر دیں دوسری کیٹگریز میں اپلائی کرنے کے لیے تین آپشنز ہیں معذوری کیٹگری میں اپلائی کے لیے معذوری کا سرٹیفیکیٹ لگائیں بیوہ کیٹگری کے لیے اپنا شناختی کارڈ خاوند کا شناختی کارڈ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ لگائیں مطلقہ کے لیے نادرہ کا جاری کردہ طلاق نامے کی کاپی اپنے شناختی کارڈ کی کاپی لگائیں  اور خاوند کے شناختی کارڈ کی کاپی لگائیں  وڈلوگ کیٹیگری کے لیے خاوند کے جاب کا سرٹیفکیٹ اپنے اور اپنے خاوند کی شناختی کارڈ کی کاپی لگائیں  باہمی تبادلے کی صورت میں اس کالج کو نکالیں جہاں کے لولیگ کے ساتھ باہمی تبادلہ کروانا چاہتے ہیں اس دوست کو کلک کریں اور سبمٹ کر دیں

Related posts

اخری دن وقار النساء کالج کو یونیورسٹی بنا گئے ۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے یکم مارچ کو افتتاح کرنا تھا جو وہ نہ کر پائے

Ittehad

چار کالجوں کے عارضی پرنسپلز کو ڈرائنگ آئنڈ ڈسبرسنگ اختیارات تفویض کر دئیے گئے

Ittehad

مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی آپ ڈیٹڈ سنیارٹی لسٹ جاری ہو گئی

Ittehad

Leave a Comment