2022 Latest News Press Releases

گریڈ بیس کے کالج اساتذہ نے بھی ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کا مطالبہ کر دیا ۔ ورکنگ کمیٹی کی تشکیل 

اتحاد اساتذہ اپنے سئنیر اساتذہ کو اپنے تعاون کی پیشکش کرتی ہے چوہدری غلام مصطفے 

کالج کیڈر کے گریڈ بیس کے اساتذہ نے بھی وفاق کی طرز پر صوبائی حکومت کے گریڈ بیس اور اوپری گریڈ کے اساتذہ کو ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس دیا جائے اس مقصد کے حصول کے لیے گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور اور گورنمنٹ کالج گلبرگ  کے پرنسپل صاحبان جناب ڈاکٹر تحسین رزاق اور ڈاکٹر عارف کی شروعات پر ایک میٹنگ ستائیس جولائی دو ہزار بائیس کو گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں میزبان کالج کے پندرہ اور دیگر کالجوں کے تقریباً دس پروفیسرز خواتین و حضرات نے شرکت کی  میٹنگ کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن سے ہوا ڈاکٹر حافظ محمد فاروق نے یہ سعادت حاصل کی بعد ازاں سٹیج سابق ڈائریکٹر کالجز  ڈاکٹر ضیاء الرحمان کے سپرد کر دیا گیا ابتدائی گفتگو کے بعد میٹنگ کی غرض و غایت پر بات کرنے کے لیے ڈاکٹر فاروق احمد گجر کو مدعو کیا گیا مقصد کے حصول کے طریق کار پر بحث و تمحیص کے بعد ایک تین رکنی ورکنگ کمیٹی کا تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر فاروق احمد گجر۔ڈاکٹر فاروق احمد گجر اور پروفیسر سدرہ عامر پر مشتمل ہے یہ کمپنی آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل و ترتیب دے گی اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما پروفیسر غلام مصطفے چوہدری نے اپنے سئنیر اساتذہ کو مشورہ دیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لیے صرف گریڈ بیس کے کالج اساتذہ کی تعداد کافی نہیں  یونیورسٹی اساتذہ کی تنظیم فپواسا ان کے رابطے میں ہے علاؤہ سکول کی تنظیم پاس کے ان سے روابط ہیں اگر وہ محسوس کریں تو ان کے تعاون سے اس پلیٹ فارم کو وسعت دی جا سکتا ہے اور تحریک کی شکل بنائی جا سکتی ہے اور مقصد کا حصول آسانی سے ممکن بنایا جا سکتا ہے 

Related posts

رمضان کے دوران دفتری اوقات پھر تبدیل پہلا نوٹیفیکیشن واپس نیا جاری

Ittehad

حکومت کی سیاسی مرضی بھانپ کر پے اینڈ پنشن کمیشن کے چیرمین مستعفی

Ittehad

انہتر مرد و خواتین کالج اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

Leave a Comment