College News Latest News

پروفیسر شیر محمد گوندل کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کردی گئی

گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھلوال کے اسسٹنٹ پروفیسر ،اتحاد اساتذہ کے رہنما اور پی پی ایل اے سرگودھا ڈویژن کے سینئر نائب صدر شیر محمد گوندل نے شعبہ سیاسیات میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔انہیں یہ اعلی ترین ڈگری ڈیپارٹمنٹ آف پالیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز
یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایوارڈ کی۔
ڈاکٹر شیر محمد گوندل نے اپنا مقالہ “عورتوں کی مخصوص نشستوں کے عورتوں کی نمائندگی پر اثرات” کے موضوع پر ڈاکٹر مسرت جبینِ ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات یونیورسٹی آف سرگودھا کی زیر نگرانی 2019 ء میں مکمل کیا۔ یاد رہے ڈاکٹر شیر محمد گوندل کو حال ھی میں جرمنی میں جرمن اکیڈیمک ایکسچینج سروس(ڈی اے اے ڈی) کی طرف سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لئے سکالرشپ ملا ہے۔ ڈاکٹر شیر محمد گوندل اس کے قبل بھی اوسلو یونیورسٹی ناروے، یونیورسٹی آف کولون جرمنی، یونیورسٹی آف بون جرمنی، یونیورسٹی آف زیورخ سوئٹزرلینڈ، یونیورسٹی آف ایمسٹرڈیم نیدرلینڈز، یونیورسٹی آف ہیم بولٹ جرمنی، یونیورسٹی آف برجن ناروے، یونیورسٹی آف بریمن جرمنی اور یونیورسٹی آف مائونسٹر جرمنی سے متعدد کورسز کر چکے ھیں۔ جبکہ ان کے پاکستان اور بیرون ملک 12 ریسرچ پیپرز شائع ھو چکے ھیں۔ پاکستان اور بیرون ملک درجن بھر کانفرنسوں میں پیپرز پیش کر چکے ھیں۔ادارہ ان کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہے
۔

Related posts

پندرہ سال بعدکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی سابقہ حثیت بحال

Ittehad

ہر ضلع میں یونیورسٹی ۔پندرہ کالجوں پر یونیورسٹی سکائی لیب گرنے کا امکان

Ittehad

تعطیلات موسم گرما یکم جون سے اکتیس اکتیس جولائی۔ آغاز تعلیمی سال یکم اگست سے اور مڈل تک کے امتحانات مئی میں

Ittehad

Leave a Comment