وہ ماہر تعلیم و ماہر معاشیات ہیں چین سے معاشیات کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر لیہ کے قصبے کوٹ سلطان میں طالب علموں کو زیور تعلیم سے مزین کر رہے تھے کہ ان کی علمیت کا فیض پھیلانے کی خاطر انہیں ڈویژنل ڈائریکٹر بہاولپور کے لیے منتخب کر لیا گیا
بہاولپور ( نمائندہ خصوصی) روشن فکر ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شرافت علی جنہیں چھ دسمبر کو محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کمبائنڈ نوٹیفکیشن میں ڈائریکٹر تعلیمات کالجز بہاولپور تعینات کیا گیا تھا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے ان کا تعلق لیہ شہر سے ہے انہوں نے کیریر کا آغاز بطور لیکچرر ستائیس اگست 2002 میں کیا ڈائریکٹ سلیکشن کے بعد اٹھائیس اپریل 2011 کو اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر جوائن کیا انہوں نے معاشیات میں ملک چین سے ڈاکٹریٹ کا مقالہ لکھ کر ڈگری حاصل کی وہ جدید معاشی رحجانات پر گہری نظر رکھتے ہیں مارچ 2021 میں صوبائی سلیکشن بورڈ نے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف اکنامکس کے عہدے پر ترقی دی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر وہ آبائی شہر لیہ کے قریب قصبہ کوٹ سلطان میں علم معاشیات سے روشناس کروانے میں مصروف تھے کہ صوبائی حکومت کی سرچ کمیٹی نے انہیں ڈویژنل ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا سمری وزیر اعلی کو بھجوائی گئی منظوری کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان کی بطور ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا سات دسمبر 2024 کو انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا صدر پیپلا بہاولپور ڈویژن جناب زاہد لودھی اور سابق ڈائریکٹر ابراہیم بھٹی نے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ انہیں تقرری کی مبارکباد دی اور انہیں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پھول پیش کیے