2025 HED News Latest News

پروفیسر ڈاکٹر راشدہ قریشی گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن اباد لاہور کی پرنسپل تعینات

یہ سیٹ محترمہ شاھین کرامت علی کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوئی تھی وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 31 دسمبر 2024 کو ریٹائر ہوئیں

محترمہ ڈاکٹر راشدہ قریشی جرنلزم کی پروفیسر ہیں ایک دانشور اور کالمسٹ ہیں اخبارات میں ان کے کالم چھپتے رہے ہیں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور لیکچرر جرنلزم دس نومبر کو لاہور کالج براے خواتین لاہور سے کیا

لاہور،( نمائندہ خصوصی )جرنلزم کی معروف پروفیسر ڈاکٹر راشدہ پرویز قریشی کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن اباد لاہور کی عارضی پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے پرنسپل کی یہ پوسٹ پروفیسر ڈاکٹر شاھین کرامت علی کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوئی تھی جو مدت ملازمت مکمل کرکے 31 دسمبر 2024 کو ریٹائر ہوئیں تھیں ڈاکٹر راشدہ قریشی نے بطور لیکچرر جرنلزم دس نومبر 1988 کو لاہور کالج برائے خواتین جو( اب لاہور کالج یونیورسٹی کے نام سے موسوم ہے)سروس کی شروعات کی ترقی پا کر چار نومبر 1998 کو اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف جرنلزم کے پانچ اپریل 2013 کو ترقی پائی 2022 میں صوبائی سلیکشن بورڈ نے انہیں پروفیسر آف جرنلزم کے عہدے پر ترقی دی انہوں نے بطور لیکچرر جرنلزم میں لاہور لاہور کالج برائے خواتین لاہور(لاہور کالج یونیورسٹی لاہور،)سےکیا کچھ عرصہ کنیڑڈ کالج براۓ خواتین میں طالبات کو علم ابلاغیات سے روشناس کروایاجب لا ہور میں کالج براۓ خواتین چونا منڈی لاہورکا قیام عمل میں ایا توابلاغیات کا نیا ڈسپلن متعارف کروانے کے لیے کسی ماہر مضمون کی اشد ضرورت تھی ان سے درخواست کر کے یہاں منگوایا گیا اور طالبات کو ابلاغیات کے علم سے روشناس کروایا پھر کچھ عرصہ کے لیے بیرون ملک چھٹی پر چلی گئیں واپس ائیں توکچھ عرصہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی لاہور میں تدریسی خدمات سر انجام دیں ان کی انتظامی صلاحیتں بھانپتے ہوے حکومت نے انہیں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین رائے ونڈ کا پرنسپل تعینات کر دیا پھر پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے پر انہیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور تعینات کر دیا گیا پروفیسر شاھین کرامت کی ریٹائرمنٹ پر سٹاف کا سینئر پروفیسر ہونے کی بنا پر انہیں پرنسپل کے عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے

Related posts

پروفیسر ڈاکٹر عبد السلیم  پرنسپل گورنمنٹ شالیمار  کالج لاہور تعینات

Ittehad

پینسٹھ کنٹریکٹ خواتین لیکچررز ڈیٹ آف جوائننگ سے مستقل

Ittehad

مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کےکیسز جلد بھجوانے کا حکم

Ittehad

Leave a Comment