اتحاد اساتذہ پاکستان کی نومبر کی ماہانہ علمی ادبی اور فکری نشست گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوئی
اتحاد اساتذہ پاکستان کے بینر تلے ہر ماہ ایک علمی ادبی فکری نشست کا انعقاد کیا جاتا ہے اس سلسلے میں ماہ نومبر کی نشست گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کے سٹاف روم میں منعقد کی گئی اس فکری نشست کا موضوع تھا ،پاکستان کی معیشت کا تنقیدی جائزہ اور مستقبل میں بہتری لانے کے لیے اقدامات ، پر سنٹرل پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر اف اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر فیس اسلم نے گفتگو کی انہوں نے پاکستانی معیشت کی زبوں حالی کے بارے میں پھیلائے گئے پروپیگنڈوں کو باطل قرار دیا کہ یہاں وسائل کی کمی ہے یا ابادی کی زیادتی موجودہ صورت حال کا باعث ہے انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کی مثالوں سے واضح کیا کہ ایسا ہرگز نہیں بلکہ یوں ہے کہ۔قیادت میں ادارک کا فقدان ایک بڑی وجہ ہے ایکسپورٹ مقابلتاً انتہائی کم ہونا تشویش ناک حد تک کم ہیں تعلیم کی کمی ،خراب انتظامی ڈھانچہ اور کرپشن اس کی اصل وجوہات ہیں ان پر قابو پا کر معیشت کی سمت درست کی جا سکتی ہے