لاہور(نمائندہ خصوصی) پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو پنجاب یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر تعینات کیا گیا وائس چانسلر کی غیر موجودگی کے باعث وہ وائس چانسلر کی زمہ داریاں بھی سر انجام دیں گے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن و میڈیا سائنسز کے طور پر کام کر رہے تھے یہ تعیناتی تین سال یا ریٹائرمنٹ تک کے لیے ہوگی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنر پنجاب جو چانسلر بھی ہیں سے منظوری حاصل ۔کرنے کے بعد کیے ہیں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود لائبریری و انفارمیشن سائنس (ایل آئی ایس) کی پاکستان و بیرون ملک ایک معروف شخصیت کے طور پر جانے اور مانے جاتے ہیں پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ ورک لاس اینجلس امریکا سے مکمل کیا اسی دوران انہوں نے قانون میں بیچلر اور اسلامک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی انہوں نے 1996 میں لایبریری مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی نیدر لینڈ سے حاصل کیا انہوں نے 1989 سے 1991 تک ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بطور لایبریرین خدمات سر انجام دیں بعد میں قائد اعظم لائبریری لاہور میں بطور لایبریرین خدمات سر انجام دیں