2025 Latest News University / Board News

ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا مستقل وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا

وہ بطور پروفیسر آف اکنامکس بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کام کر رہے تھے اولڈ راوین ہیں ماسٹر ڈگری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے لی ایم فل بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے کیا ڈاکٹریٹ کی ڈگری ناروے سے حاصل کی وہ اقتصادیات کے ایفیشنسی اور پروڈکٹویٹی شعبہ کے ماہر مانے جاتے ہیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مستقبل وائس چانسلر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس سے قبل وہ بطور پروفیسر آف اکنامکس بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کام کر رہے تھے پروفیسر محمد عمر چوہدری اولڈ راوین ہیں انہوں نے ماسٹر ڈگری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے حاصل کر رکھی ہے ایم فل انہوں نے بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے کیا ڈاکٹریٹ کے لیے ناروے چلے گئے اور وہاں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی انہیں اقتصادیات کے شعبہ ایفیشنسی اینڈ پروڈکٹویٹی کا ماہر تسلیم کیا جاتا ہے ان کی بطور وائس چانسلر تعیناتی پر علمی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے امید کی جا رہی ہے کہ چونکہ وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو پہلے سے جانتے ہیں لہذا وہ اس کا انتظام بہتر طور پر چلا سکیں گے

Related posts

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی کے کیسز کی پری پی ایس بی آج مکمل ہو گئی

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تیس اکتوبر سے خود کار پیپر لیس سسٹم کا نفاذ ہو جائے گا

Ittehad

لاہور میں پرائیویٹ کالجز کی نئی رجسٹریشن و تجدید کے لیے چھ رکنی کمیٹی کا قیام

Ittehad

Leave a Comment