ڈاکٹر نگہت خورشید کوعلمی ادبی اور انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف پر گولڈ میڈل دیا گیا
تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز , صحافیوں اور دیگر مکاتب فکر شرکت نے شرکت کی
لاہور ۔گذشتہ دنوں گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری غلام سرور نے مختلف شعبہ جات میں اعلی خدمات سر انجام دینے پر سرٹیفیکیٹس اور میڈل تقسیم کیے تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز۔صحافی اور شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے تعلیم کے شعبہ میں گورنمنٹ گورو نانک کالج برائے خواتین کی پرنسپل ڈاکٹر نگہت خورشید کو اعلی خدمات انجام دینے پر گولڈ میڈل دئیے گئے اس کے علاؤہ ڈی پی آئی کالجز عاشق حسین اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور میاں عمران انور کو گولڈ میڈل دیا گیا محکمہ ہائر ایجوکیشن کے پروفیسر صاحبان اہل علم اور شیخوپورہ و ننکانہ صاحب کے اہل قلم اور دانشوران نے ڈاکٹر نگہت خورشید کو یہ اعزاز پانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور محترمہ کو مبارکباد پیش کی ہے