ان کی عمر تقریبا ساڑھے باسٹھ برس تھی مدت ملازمت مکمل کرکے 14 مئی 2023 کو گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا سے ریٹائر ہوئیں
انہوں نے اپنی عمر کا زیادہ حصہ گورنمنٹ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فاروق کالونی سرگودھا میں بطور پرنسپل کے خدمات سر انجام دیتے گزارا وہ ایک تحمل مزاج منتظم ،شفیق استاد اور انسان دوست شخصیت تھیں ان کی شعبہ تعلیم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
سرگودھا ( ڈاکٹر رمضان کے قلم سے) سرگودھا کی معروف علمی شخصیت ،سابق چیر پرسن سرگودھا تعلیمی بورڈ اور سابق پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فاروق کالونی سرگودھا ڈاکٹر کوثر رائیس 6 جنوری 2026 کو انتقال کر گئیں مرحومہ ایک کثیر الجہت شخصیت تھیں وہ تعلیمی حلقوں میں ایک بہترین استاد اور منتظم کے طور پر جانی جاتی تھیں ہرکوئی متعرف ہے کہ انہوں نے ہر رول بڑی خوبصورتی سے نبھایا جب استاد تھیں تو طالبات کے لیے ایک علمی خزانہ اور شفقت کا نمونہ ثابت ہوئیں جب محکمے نے ان کی انتظامی صلاحیتوں کو پہچانتے ہوئے انہیں پرنسپل تعینات کیا تو وہ ہر لحاظ سے ایک مثال بن گئیں انہیں جیرپرسن تعلیمی بورڈ تعینات کیا گیا تو انہوں نے ایک اعلی معیار قائم کر دیا عوام ، استاد اور طالب علم سبھی ان کے اس رول سے خوش تھے سروس کے آخری حصے میں انہیں اس علاقے کی تاریخی درسگاہ گورنمنٹ انبالہ مسلم میں تعینات کر دیا گیا جہاں وہ اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے 14 مئی 2023 کو ریٹائر ہو گئیں کہتے ہیں کہ نیک لوگوں کو اللہ تعالیٰ جلدی اپنے پاس بلا لیتا ہے وہی ہوا ریٹائرمنٹ کے ڈھائی برس بعد ہی وہ 6 جنوری 2026 کو اسی بلاوے پر اللہ کے حضور پیش ہوگئیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائےسرگودھا ( ڈاکٹر رمضان کے قلم سے) سرگودھا کی معروف علمی شخصیت ،سابق چیر پرسن سرگودھا تعلیمی بورڈ اور سابق پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فاروق کالونی سرگودھا ڈاکٹر کوثر رائیس 6 جنوری 2026 کو انتقال کر گئیں مرحومہ ایک کثیر الجہت شخصیت تھیں وہ تعلیمی حلقوں میں ایک بہترین استاد اور منتظم کے طور پر جانی جاتی تھیں ہرکوئی متعرف ہے کہ انہوں نے ہر رول بڑی خوبصورتی سے نبھایا جب استاد تھیں تو طالبات کے لیے ایک علمی خزانہ اور شفقت کا نمونہ ثابت ہوئیں جب محکمے نے ان کی انتظامی صلاحیتوں کو پہچانتے ہوئے انہیں پرنسپل تعینات کیا تو وہ ہر لحاظ سے ایک مثال بن گئیں انہیں جیرپرسن تعلیمی بورڈ تعینات کیا گیا تو انہوں نے ایک اعلی معیار قائم کر دیا عوام ، استاد اور طالب علم سبھی ان کے اس رول سے خوش تھے سروس کے آخری حصے میں انہیں اس علاقے کی تاریخی درسگاہ گورنمنٹ انبالہ مسلم میں تعینات کر دیا گیا جہاں وہ اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے 14 مئی 2023 کو ریٹائر ہو گئیں کہتے ہیں کہ نیک لوگوں کو اللہ تعالیٰ جلدی اپنے پاس بلا لیتا ہے وہی ہوا ریٹائرمنٹ کے ڈھائی برس بعد ہی وہ 6 جنوری 2026 کو اسی بلاوے پر اللہ کے حضور پیش ہوگئیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے


