2022 Latest News University / Board News

چیرپرسن سرگودھا بورڈ ڈاکٹر کوثر رئیس کو انٹر بورڈ کمیٹی کا چیرمین بنا دیا گیا

فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کی جانب سے پچیس جنوری دو ہزار بائیس کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کی چیرپرسن ڈاکٹر کوثر رئیس کو سال 2022 کے لیے انٹر بورڈز کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا گیا ہے 

ڈاکٹر کوثر رئیس زوالوجی کے مضمون میں ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی ہیں انہوں نے سلیکشن بورڈ سے منتحب ہونے کے بعد نو دسمبر انیس سو ستاسی کو بطور لیکچرر زوالوجی تدریسی کیریئر کا آغاز کیا پھر پنجاب پبلک سروس کمیشن سے ڈائریکٹ اسسٹنٹ پروفیسر سلیکشن کے بعد بائیس نومبر انیس سو چورانوے کو اسسٹنٹ پروفیسر جوائن کیا اٹھارہ اپریل دو ہزار آٹھ کو انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور دس جون دو ہزار پندرہ کو انہوں نے پروفیسر آف زوالوجی کے عہدے پر ترقی پائی ان کی سروس کوئی سوا سال باقی ہے اور وہ چودہ مئی دو ہزار تئیس کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو جائیں گی اتحاد اساتذہ انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ ان کی موجودہ عہدے پر تقرری ملک وقوم اساتذہ اور طالب علموں کے لئے بہتر ثابت ہو

Related posts

پنجاب گورنمنٹ نے بھی وفاق کی تقلید میں دو سے پانچ مئی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Ittehad

بانوے خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز پر مشتمل بیج سیکنڈ کی ٹریننگ اکتیس جنوری سے

Ittehad

گریڈ بیس میں ترقیاں۔۔درج زیل کاغذات کی عدم فراہمی کی بنا پر معطل

Ittehad

Leave a Comment