2024 Latest News Press Releases

معروف محقق و شاعر ،رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان ڈاکٹر ابرار ابی ریٹائر ہوگئے

ملتان معروف محقق ۔شاعر نامور رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کبیر والا کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ابرار ابی مدت ملازمت مکمل کر کے دو جنوری 2024 کو ریٹائر ہوگئے ڈاکٹر ابرار ابی نے تدریسی کیریئر کا آغاز 18جنوری 1989 کو سلیکشن کے بعد بطور لیکچرر گورنمنٹ کالج میاں چنوں ضلع خانیوال سے کیا اس کے بعد ان کا تبادلہ ہو گیا اس کے بعد ٹرانسفر ہو کر ولایت حسین کالج ملتان چلے آئے پھر اس کے کچھ عرصہ ایمرسن کالج ملتان میں خدمات سر انجام دیں کچھ عرصہ گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان میں بھی رہے اسسٹنٹ پروفیسر تھے تو انہیں کی انتظامی صلاحیتوں کو پہنچانے ہوئے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال بنا دیا گیا جہاں انہوں نے چار سال تک اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ایسوسی پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی تو انہیں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کبیر والا ضلع خانیوال تعینات کر دیا انہوں نے درس و تدریس کے ساتھ ساتھ اپنی علمی استطاعت بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز رکھی اور پہلے بہلے بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم فل مکمل کیا اور بعد میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی علمی ادبی حلقوں میں مقبولیت کی بنا پر انہیں حلقہ اربابِ ذوق ملتان کا جوائنٹ سیکرٹری چنا گیا وہ اساتذہ اور طلبہ دونوں میں یکساں مقبول رہے پانچ سال تک اس ادارے سے وابستہ رہے اس کی علمی ترقی کے لیے لا تعداد اقدامات کیے جن کی بنیاد پر انہیں سراہا جاتا رہے گا انہوں نے بطور استاد اور بطور منتظم 34 سال محکمہ ہائر ایجوکیشن کی خدمت کی اپنی روشن فکری کے باعث روز اول سے اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہوگئے اور آج تک یہ تعلق قائم رکھے ہوئے ہیں ڈاکٹر صاحب نے تین کتب بھی تصنیف کیں شاعری پر ان کی کتاب زیر اشاعت ہےان کی ریٹائرمنٹ پر اتحاد اساتذہ پاکستان ضلع خانیوال نے ایک تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا جس میں مرکزی قائدین اتحاد اساتذہ پاکستان شیخ محمد یوسف ، ملک ارشاد حسین ،عیش محمد ،رانا خالد محمود اور حافظ ارشاد احمد نے شرکت کی مقررین نے ان کی علمی ، تدریسی اور بطور ایک ٹریڈ یونینسٹ کردار پر اپنے اپنے روسنی ڈالی اور ہر جہت میں کامیاب ثابت کیا اثحاد اساتذہ ان کی لمبی صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہے

Related posts

ترقی پانے والی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے پوسٹنگ آرڈرز  ابھی جاری نہیں ہوئے  جوائنگ کیلیے پریشان نہ ہوں

Ittehad

نامور ماہر تعلیم پروفیسر طرافت علی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

لاہور ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات میں آٹھ جنوری تک توسیع کا حکم دے دیا

Ittehad

Leave a Comment