2021 Akhbaar Latest News

پروفیسر ڈاکٹر حنیف بھٹی فائرنگ سے زخمی ۔اتحاد اساتذہ کا سزا کا مطالبہ

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مخدوم رشید کے وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد حنیف فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے ایف آئی آر جو ڈاکٹر محمد حنیف کی جانب سے درج کروائی گئی کے مطابق  وسیم اعوان اور ان کے ساتھیوں نے قاتلانہ حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے فائرنگ کی زد میں آکر قریب کھڑے محمد اظہر بھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق لڑائی بچوں کی لڑائی سے شروع ہوئی جس نے بھٹی برادری اور اعوان برادری کی لڑائی کی صورت اختیار کر لی ڈاکٹر محمد حنیف نے لڑائی ختم کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ یہ نا خوش گوار واقعہ پیش آ گیا پولیس نے ڈاکٹر محمد حنیف کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی ہے اتحاد اساتذہ کے مرکزی عہدے داران نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے

Related posts

گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان کی زمین پر قبضے کی کوشش کے خلاف قراداد مذمت

Ittehad

بھکر کے دلوں کی دھڑکن پروفیسر نسیم سیانی آج ریٹائر ہو رہے ہیں

Ittehad

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

Leave a Comment