2024 HED News Latest News

ڈاکٹر عنصر اظہر نوکری پر بحال ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کا چارج سنبھالیں گے

بطور چیرمین ان پر انکوائری چارجز سے کچھ بھی ثابت نہیں ہوا ان کے دعائیں کرنے والے بہت خوش مٹھائیاں تقسیم ہوئیں

لاہور ۔۔نمائیدہ خصوصی ۔۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے آج شام ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر سید عنصر اظہر پروفیسر آف فارسی جنہیں کچھ عرصہ قبل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے نویں جماعت کے امتحانات کے دوران کچھ افراد کی جانب سے بد عنوانی کے الزامات کی بنا پر بطور چیرمین ذمے دار ٹھہراتے ہوئے نوکری سے معطل کر دیا گیا اور بطور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا آج کوئی بھی الزام ثابت نہ ہو سکنے پر باعزت بحال کر دیا گیا ہے وہ کل سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے عہدے کا چارج سنھبال لیں گے بطور ڈی پی آئی کالجز ان کا سارا کیریئر صاف ستھرا تھا پروفیسر برادری حیران تھی کہ انہیں کیوں اس عہدے سے ہٹایا گیا ان کے بہی خواہاں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مبارکبادیں دیتے اور وصول کر رہے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں

Related posts

اسسٹنٹ پروفیسرز کی پرموشنز کے لیے پی ایس بی کا اجلاس 15 مئی کو طلب

Ittehad

راولپنڈی ۔۔انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلوں کی اختتامی تقریب گرلز کالج ڈھوک کالا خان میں منعقد ہوئی

Ittehad

دیال سنگھ کالج ،سائنس کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج بھکر کے ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر طاہر یعقوب انتقال کرگئے 

Ittehad

Leave a Comment