2025 Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کاپس گروپ کی کلین سویپ

ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور ڈاکٹر محمد السلام دوسری مرتبہ صدر اور سیکرٹری منتخب ہوئے

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن(آسا)کے الیکشن 2025 میں 14میں سے 13سیٹوں پرکونسل آف پروفیشنلز(کاپس) گروپ کامیاب ہوگیا. تفصیلات کے مطابق کونسل آف پروفیشنلز(کاپس) گروپ
کے صدارت کے امیدوار ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی نے 549ووٹ حاصل کرکے یہ نشست اپنے نام کر لی یاد رہے کہ ڈاکٹر امجد عباس مگسی دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر ڈاکٹر محمد اسلام نے 412 ووٹ حاصل کیے.یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر محمد اسلام بھی دوسری مرتبہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں ۔ نائب صدر سائنس ڈاکٹر ماجد مجید اکبر نے 411,نائب صدر( آرٹس) غالب عطاء نے 480، فرنٹ گروپ کےجوائنٹ سیکرٹری خالد محمود نے417 ووٹ حاصل کیے. خزانہ دار کے لیے ڈاکٹر عامر مسعود چشتی نے 484ووٹ حاصل کئے کامیاب قرار پائے.ایگزیکٹو نیو کیمپس کے6 ممبران کی سیٹ پر ڈاکٹر راحیلہ راحت،ڈاکٹر امانی معظم،ڈاکٹر ذیشان احمر، ڈاکٹر امبرین احمد،معظم انیس اورڈاکٹر محمد رضوان نے کامیابی حاصل کی. جبکہ
ایگزیکٹو اولڈ کیمپس کے 2 ممبران میں ڈاکٹر ابرار احمد اورڈاکٹر آصف سہیل کامیاب قرار پائے.

Related posts

سول سرونٹ اپوائنٹمنٹ و پرموشنز رولز تبدیل/صوبائی کوٹوں کا نیا تناسب

Ittehad

سیکنڈ شفٹ میں پی ایچ ڈی کو چھ سو،ایم فل کوپانچ سو اور ایم ایس سی اساتذہ کو چار سو فی پیریڈ ملیں گے

Ittehad

گریڈ بیس کے کالج اساتذہ نے بھی ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کا مطالبہ کر دیا ۔ ورکنگ کمیٹی کی تشکیل 

Ittehad

Leave a Comment