لاہور ہائی کورٹ نے پینشن کے ایک کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے دو پنشنز کے ہوتے ہوے صرف ایک پینشن ہی وصول کر سکنے کے پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کو انصاف کے منافی قرار دے دیا اور جکومت پنجاب کو حکم دیا کہ دونوں پینشن ادا کی جائیں تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ایک مقدمہ پیش ہوا جس میں ایک بیوا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کی موکلہ اپنے والد اور اپنے خاوند دونوں کی پینشن کی حقدار ہے جبکہ محکمہ خزانہ کا جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن جس میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک پینشن مل سکتی ہے اسے حق سے محروم کر دیا گیا ہے سرکاری وکیل نے اسے بارے میں بھی اس نوٹیفیکیشن کی تفصیل بیان کی اور کہا کہ یہ ہی نوٹیفیکیشن رائج ہے عدالت عالیہ نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ دے دیا کہ یہ انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دے دیا اور حکم دیا کہ اسے معطل کیا جائے خاوند اور والد دونوں کی پنشن درخواست گزار کو ادا کی جائے