2021 Akhbaar Latest News

دو سالہ ڈگری ہو گی یا نہیں ہوگی فیصلہ سندھ وفد اور چیرمین ایچ ای سی کے درمیان مذاکرات میں طے ہو گا

دو سالہ گریجویشن کو ختم نہ کرنے پر واضح موقف اختیار کرنے پر صورت حال نے سنگین شکل اختیار کر لی ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی ہر صورت اسے ختم کرنا چاہتی ہے چیر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین سے رابطہ کر کے انہیں مسلے کے حل کے لیے کہا ہے چنانچہ طے یہ ہوا ہے کہ پیر آٹھ فروری دو ہزار اکیس سندھ حکومت کا وفد ڈاکٹر عاصم حسین کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کرئے گا وفد میں سیکرٹری ایچ ای سی سندھ معین الدین اور جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی شریک ہوں گے ڈاکٹر عاصم حسین دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ہم چار سالہ گریجویشن کے خلاف نہیں جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں سولہ سالہ گریجویشن ہو رہی ہے کوشش ہے کہ چیر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو قائل کریں کہ دو سال مکمل کر لینے کے بعد ڈگری چاری ہو سکےیا   بغیر تعطل کے جاری رکھ سکیں پرائیویٹ امیدواران کے لیے بھی گنجائش رکھی جائے

Related posts

اتحاد اساتذہ پاکستان کے پیپلا الیکشن میں نامزد مرکزی و ڈویژنل امیدواران کے اٹک ۔فیصل آباد ،ملتان اور جام پور میں اساتذہ سے رابطے

Ittehad

مرد لیکچررز کے سات مضامین کی ایلوکیشن بھی از سر نو ہوگی ۔۔وہ بھی ایم او کالج طلب

Ittehad

سرکاری کالج کی اراضی سپورٹس بورڈ کو دینے کی تیاری

Ittehad

Leave a Comment