وفاقی حکومت کے محکمہ خزانہ نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں وفاقی حکومت کے ایسے ملازمین جنہیں ماضی میں کبھی سو یا اس سے زائد کوئی زائد الاؤنس حاصل نہیں رہا انہیں بنیادی پے سکیلز کی بنیادی تنخواہ کا پچیس فیصد تفاوت کمی آلاونس دیا گیا ہے یہ الاؤنس گریڈ ایک سے انیس کے ملازمین کو یکم مارچ سے ملنا شروع ہو جائے گا نوٹیفیکیشن کے ہمراہ ایک انکسچر دیا گیا ہے جس کی نمبر ایک فہرست ان ملازمین کی ہے جن کو یہ نہیں ملے گا یہ الاونس پیدائش کے دن یکم مارچ سے منجمد ہوگا اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گااس الاؤنس پر ملازمین کو انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا دوسرے الاونسز کی طرح پینشن کے لیے سود مند نہیں ہوگا