آپشنز بھجوانے والا لنک بہت سے لوگوں سے کھل ہی نہ سکا جن کا کھلا انہیں اولیت دینے میں تذبذب کا سامنا ۔پپلا تمام مسائل کا جائزہ لے رہی ہے ایک دو روز میں اعلی حکام سے ملاقات کر کے اس کے حل کے لیے راستہ نکا لے گی
پپلا کے اکابرین نے ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے درخواست کی ہے کہ ان مشکلات کے پیش نظر آخری تاریخ یکم اگست کی بجائے پانچ اگست کر دی جائے
چند روز قبل محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے ملاقات میں پپلا اور اتحاد اساتذہ کے وفد کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ کسی بھی اٹھارہ سے انیس گریڈ میں ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور لیکچررز سے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ترقی پانے والوں کو ڈسلوکیٹ نہیں کیا جائے گا پھر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے ایک لنک بنایا جس میں یہ پوچھا گیا کہ ہر ترقی پانے والے سے تین آپشنز مانگی جائیں اس میں اس مضمون کی خالی آسامیاں ہونگی اور ایک آپشن یہ ہوگی کہ سیٹ اپ گریڈ کر دی جائے آج جب لنک بھجوایا گیا تو بہت سے لوگوں سے یہ لنک اوپن نہیں ہوا جن سے ہوا انہیں آپشنز دینے میں مشکل پیش آ رہی ہے لوگ پپلا اور اتحاد اساتذہ سے رابطہ کر کے انہیں مشکلات سے آگاہ کر رہے ہیں لہذا قائدین کا ایک وفد صاحب زادہ ڈاکٹر احمد ندیم کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے جلد ملاقات کر کے کالج اساتذہ کی مشکلات سے آگاہ کرئے گا اور اس کا قابل عمل حل پیش کرئے گا
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھجوانے جانے والے میسج کا عکس
Dear Sir, It is an immense pleasure for the Higher Education Department to inform you that you have been promoted from Assistant Professor (BS-18) to Associate Professor (BS-19). For actualization of your promotion, you are required to give your preferences on the link http://mis.hed.punjab.gov.pk/Stafflogin.aspx.
You can give three (03) preferences. Username and password have been sent on your available cell number and e-mail address. You are advised to submit your preference not later than 01.08.2022.
#HEDPunjab #MISHEDPunjab #Promotions #MISWINGHED
1 comment
Dear coollleaagues, kindly pursuade HED to adjust senior promotors at their home town. Ziaullah khan, kalabagh distt. Mianwali