2023 Latest News Press Releases

  دھرنے کا پہلا روز ،سرکاری ملازمین کا ایک جم غفیر سول سیکرٹریٹ کے سامنے سراپا احتجاج 

پنجاب کے تمام ڈویژنوں سے اتحاداساتذہ سے تعلق رکھنے والے کالج اساتذہ (خواتین وحضرات) دوسرے محکموں کے ساتھیوں کے ساتھ دھرنے میں شریک ہیں 

لاہور سے فائزہ رعنا پر عزم قیادت میں خواتین ایک بڑی تعداد میں دھرنے میں شریک چوہدری غلام مصطفیٰ کی قیادت میں لاہور کے کالجوں کے اساتذہ دھرنے میں شامل  سرگودھا سے شرکا کی ایک خاصی بڑی تعداد دھرنے کا حصہ دھرنہ نائٹ کے تجربہ کار سئیر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد گوندل اس مرتبہ بھی رات کی پہرہ داری پر مامور 

گجرات سے صدر اتحاد اساتذہ ضلع گجرات جناب سید افتخار علی شاہ نے تین کوسٹرز پر سوار کم و بیش اسی کالج اساتذہ  مرد وخواتین دھرنے کی رونق بڑھانے کا باعث بنے  ضلع حافظ آباد سے مرد وخواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے آج کے دھرنے میں نمایاں حیثیت سے شرکت کی 

اوکاڑہ سے مرکزی رہنما شفیق خلیل بٹ اور راؤ اعجاز  صدر پپلا ساہیوال ڈویژن کی جرات مند اور ولولہ انگیز قیادت میں  اساتذہ کی ایک بڑی تعداد دھرنے میں شرکت کے لیے اوکاڑہ اور ساہیوال سے تشریف لائے پاکپتن سے صدر اتحاد اساتذہ ضلع پاکپتن سید جواد بخآری کی قیادت میں ایک وفد دھرنے میں شریک ہے

فیصل آباد سے صدر پپلا ڈاکٹر خورشید اعظم سارا دن نعروں سے شرکا کو گرماتے رہے ان کے درجنوں ساتھی بھی سارا دن دھرنے میں موجود رہے آئرن  لیڈی محترمہ شگفتہ رانا نے فیصل آباد کی خواتین اساتذہ کی خوب نمائندگی کی

سرگودھا سے صدر پپلا و مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان ڈاکٹر محمد رمضان ہمیشہ کی طرح ایک پرجوش وفد کی قیادت کرتے ہوئے لاہور تشریف لانے اور اس دھرنے میں شرکت کی سرگودھا ڈویژن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اول تا آخر دھرنے میں موجودگی یقینی بناتے ہیں

خواتین کالج اساتذہ کی تاریخ شائد پہلی مرتبہ ہو کہ لاہور سے باہر کی خواتین  کی اتنی بڑی تعداد کسی مظاہرے میں شرکت کے لیے دوسرے شہروں سے آئی ہو

لاہور(نمائندہ خصوصی ) نگران حکومت کا پنجاب میں سرکاری ملازمین کی لیو انکشمنٹ میں رقم کی کمی کو ملازمین ڈاکے سے تشبیہ دے رہے ہیں اور ان کا یہ خیال ہے کہ یہ حکومت اور ملازمین کے درمیان آغا ز ملازمت کے وقت طے پانے والے معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے انہوں نےپہلےکالجون میں پھر اپنے جائے تعیناتی کے مقامات اور شہروں میں دھرنا دیا اور اب صوبائی صدر مقام لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دینے پورے پنجاب سے یہاں پہنچے ہیں یہ پرعزم ہیں کہ وہ لیو انکشمنٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی اور پنشن قوانین میں مجوزہ منفی اصلاحات نہ کرنے کی یقین دہانی لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے کالج اساتذہ بھی کیونکہ سرکاری ملازم ہونے کی حیثیت سے ان میں شامل ہیں اور اپنی کیٹگری میں سب سے مضبوط فریق اتحاد اساتذہ کے فیصلے سے احتجاج میں شریک ہے ابتک عددی اعتبار سے اس دھرنے میں نمایاں کارکردگی دیکھا رہی ہے آئیے دیکھئے اس کی چند جھلکیاں 

Related posts

بھکر کے دلوں کی دھڑکن پروفیسر نسیم سیانی آج ریٹائر ہو رہے ہیں

Ittehad

پری پی ایس بی میں ایسوسی ایٹ سے پروفیسر ترقی پانے والی خواتین کے کیس کلیر

Ittehad

کالج اساتذہ کی ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

Leave a Comment