2023 General Notifications Latest News

پنجاب کے گریڈ 18 تا 22کے ملازمین ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کو امداد دیں گے

گریڈ اٹھارہ و انیس کے ملازمین ایک دن،گریڈ بیس و اکیس کے ملازمین دو دن کی اور گریڈ بائیس کے ملازمین تین دن کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دیں گے کٹوتی ماہ مارچ کی تںخواہ سے ہوگی محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی کابینہ حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق صرف گریڈ اٹھارہ سے بائیس کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کے امدادی فنڈ میں دینے کے لیے کٹوتی کی جائیں گی گریڈ اٹھارہ اور انیس کے ملازمین کی تنخواہوں سے ایک دن کی تنخواہ ،گریڈ بیس اور اکیس کے ملازمین کی تنخواہوں سے دو دن اور گریڈ بائیس کے ملازمین کی تنخواہوں سے تین دن کی تنخواہ کے برابر رقم کی کٹوتی کر کے زلزلہ متاثرین کے لیے قائم فنڈ میں دی جائے گی یہ رقم ماہ مارچ کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو عملدرآمد کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور ضلعی اکاؤنٹ آفیسز اور متعلقہ زمہ دارااں کو بھجوا دیا گیا ہے 

Related posts

ایف بی آر کے پاس مکمل ڈیٹا موجود ہے اساتذہ کو خوامخواہ ہراساں کیا جا رہا ہے

Ittehad

ڈپٹی سیکرٹری رضوان نذیر کو سیکرٹری تعلیمی بورڈ لاہور تعینات کر دیا گیا

Ittehad

Ittehad

Leave a Comment