2022 Latest News Press Releases

ایسوسی ایٹ کالج  برائے خواتین لودھراں کی  اسسٹنٹ پروفیسر کے گھر ڈاکہ  ڈاکو ۔دو کروڑ مالیت کا سونا و نقدی لوٹ کر فرار

ڈاکوؤں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور ملزمان سے مال مسروقہ واپس دلوایا جائے ۔۔پروفیسر قیصر سجاد قائم مقام صدر پپلا 

لودھراں (نامہ نگار) گورنمنٹ کالج برائے خواتین لودھراں کی اسسٹنٹ پروفیسر و سابق وائس پرنسپل محترمہ کوثر انور کے گھر گزشتہ روز دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو چوپن تولے سونا ۔بارہ لاکھ کی نقدی انعامی بانڈ اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کے مطابق محترمہ کوثر انور کالج فرائض انجام دینے کے بعد کالج واپس آئیں تو گاڑی گھر کے اندر لے جانے کے لیے گیٹ کھولا تو  پانچ مسلح ڈاکو جو گھات لگائے بیٹھے تھے گیٹ کے اندر داخل ہو گئے  اور گھر کے اندر ہر فرد کو یرغمال بنا لیا اور کئی گھنٹے گھر کے اندر رہے  انہوں نے گھر کا ایک ایک کونہ کھنگال لیا 54 تولے سونا بارہ لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر لے جانے میں کامیاب ہوگئے چوہدری انور جو پریس کلب کے کے سابق صدر بھی ہیں نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے قائم مقام صدر پروفیسر راؤ قیصر سجاد نےایک پریس ریلیز میں حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری ۔مال مسروقہ کی برآمدگی اور انہیں قرار واقعی دلانے کا  مطالبہ کیا ہے 

Related posts

پرنسپلز کی اسامیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع

Ittehad

سوشل میڈیا اور غیر ذمہ دار الیکٹرونک میڈیا نے بچوں کی چھٹی کروا دی

Ittehad

گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی پانے والی خواتین کے پوسٹنگ آرڈرز آج جاری ہو رہے ہیں  

Ittehad

Leave a Comment