2021 Akhbaar Latest News

عزت مآب یاسر ہمایوں صاحب ۔۔کچھ مراد راس سے ہی سیکھ لیں

گزشتہ دنوں وزیر تعلیم سکولز محترم ڈاکٹر مراد راس نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کچھ  دعوئے کیے اگر یہ کچھ سکولز ایجوکیشن میں ہو رہا ہے یا ہونے جا رہا ہے تو یہ لمحہ فکریہ ہے نہ صرف وزیر تعلیم پنجاب یاسر ہمایوں کے لیے ۔سیکریٹری تعلیم اور ان کے عملے کے لیے ۔انہوں نے جو باتیں کیں اگر تو غلط ہیں تو انہیں غلط ثابت کریں اگر درست ہیں تو شرمندہ ہونے کے لیےکافی میٹریل ہے مثلاً ان کا دعویٰ ہے کہ یہ چار لاکھ سے زائد افراد کا ڈیپارٹمنٹ ہے اور ملک کا فوج کے بعد دوسرا بڑا محکمہ ہے اس میں ان کے مطابق ستر ہزار لوگوں کی ٹرانسفر گھر بیٹھے ہوئی میرٹ ہر ہوئی اور کسی دفتر میں جائے بغیر ہوئی اپنے موبائل،یا لیب ٹاپ اور کمپیوٹر پر درخواست دی اور وہاں ہی آرڈرز موصول ہونے ان کا دعویٰ ہے کہ رشوت کا خاتمہ کر دیا دوسرا کسی بھی  قسم کی چھٹی گھر بیٹھے درخواست دیں تو چھٹی کا نوٹیفکیشن گھر بیٹھے موصول ہوتا ہے یا نا منظوری کی واضح وجہ سے آگاہ کیا جاتا ہے تیسرے ریٹائر منٹ کے نوٹیفیکیشن سے لیکر پنشن اور ان کیشمنٹ کی رقم کی مذکورہ استاد کے اکاؤنٹ منتقلی تک تمام مراحل بزمہ محکمہ ہیں چوتھا اےسی آر کی بر وقت لکھنے اور پرموشنزکی مکمل ذمہ کمپیوٹر اور محکمہ کے ذمے ہے ذرا موازنہ کریں یہاں اٹھارہ ہزار پر مشتمل محکمہ ایسا کچھ بھی نہیں پرموشن، چھٹی،ٹرانسفر اور ریٹائرمنٹ کے مراحل طے کرتے اور دفاتر کے چکر لگاتے لگاتے بندہ پاگل ہو جاتا ہے درج ذیل لنک پر کلک کر کے خود ان کی زبانی سنیے

https://rb.gy/saxuum

Related posts

الیکشن ڈیوٹی پر متعین افسران اپنے ووٹ بذریعہ پوسٹل بیلٹ کاسٹ کر سکتے ہیں

Ittehad

نجکاری،کنٹریکٹ پالیسی اور تنخواہوں میں عدم توازن کے خلاف سرکاری ملازمین کے اتحاد کی تیاری

Ittehad

مرد اسسٹنٹ پروفیسر 1451 سے 1600 تک کی پی ایل ٹی اگلے بیج میں ہوگی

Ittehad

Leave a Comment