درخواست دینے کی اخری تاریخ اب دس اکتوبر مقرر کی گئی ہے ایپ درست کام نہ کرنے کی بنا پر کئی امیدواران تاحال سبمٹ نہیں کر پائے
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے کالجوں میں پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر درخواست دینے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی گئی ہے پہلی مرتبہ 17ستمبر آخری تاریخ رکھی گئی جسے بیس ستمبر تک توسیع دی گئی بھر دوسری بار توسیع دے کر آخری تاریخ تیس ستمبر کر دی گئی اور پھر توسیع دے کر دس اکتوبر کر دیا گیا ہے