2024 HED News Latest News

سات ہزار تین سو چون کالج ٹیچرز انٹرنیز کی بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا گیا

آج سے کالجز میں خالی آسامیوں کی تعداد اور مضامین کی فہرست نوٹس بورڈوں پر آویزاں ملیں گی بھرتی کے تمام مراحل تیس اکتوبر 2024 تک طے کیے جائیں گے یکم نومبر کو منتخب امیدوار جوائنگ دیں گے ماہانہ تنخواہ پچاس ہراز مقرر کی گئی ہے

تعلیمی قابلیت کے نمبر 95 جبکہ انٹرویو کے صرف پانچ نمبر رکھے گئے ہیں ماسٹر /بی ایس بنیادی تعلیم رکھی گئی ہے جس کی پچاسی نمبرز ہیں اس سے زائد کوالیفیکیشن کے پانچ اور بورڈ /یونیورسٹی میں پوزیشن ہولڈرز کے پانچ نمبرز رکھے گئے ہیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) کافی سوچ بچار اور رولز کے مراحل طے کرنے کے بعد بالآخر پنجاب حکومت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کل مورخہ یکم اکتوبر 2024 کو 7354 کالج ٹیچرز انٹرنیز (سی ٹی ائی) بھرتی کرنے کا اشتہار جاری کر دیا ہے ایک ماہ بھرتی کے دیگر مراحل طے کرنے کا وقت رکھا گیا منتخب امیدواران یکم نومبر کو جوائن کریں گے آج دو اکتوبر کو بھرتی کے لیے دستیاب آسامیاں متعلقہ کالجوں کے نوٹس بورڈوں پر مشتہر کر دی جائیں گی سات اکتوبر تک امیدوار اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے بارہ اکتوبر 2024 کو متعلقہ کالجز کے نوٹس بورڈز پر امیدواران کی فہرستیں چسپاں کر دی جائیں جن پر اعتراضات متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ میں تیرہ سے پندرہ اکتوبر تک کیے جا سکیں گے 17 اکتوبر 2024 کو امیدواران کی حتمی لسٹ متعلقہ کالجز کے نوٹس بورڈز پر چسپاں کر دی جائے گی 18 سے 22 تاریخ تک امیدواران کے انٹرویوز کیے جائے گے 24 اکتوبر کو کامیاب اُمیدواروں کی لسٹ متعلقہ کالجز کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کر دی جائیں گی ان لسٹوں پر اعتراضات 24 سے 28 اکتوبر تک متعلقہ ڈائریکٹوریٹ میں کیے جا سکیں گے جہاں سینئر موسٹ اساتذہ کی کمیٹی ان اعتراضات کو دور کرئے گی اور تیس اکتوبر 2024۔کو کامیاب امیدواران کی حتمی لسٹ جاری کرئے گی یہ امیدوار یکم نومبر کو ان کالجز میں جوائنگ دیں گے

مزید معلومات و تفصیل کے لیے اشتہار کو دیکھ لیں

Related posts

برٹش کونسل نے اوپن یونیورسٹی کی انیس خواتین کے لیے وظائف کا اعلان کردیا

Ittehad

تین سو پندرہ مرد اسسٹنٹ پروفیسرزکی۔محکمہ آنٹی کرپشن سے کلیزنس ا گئی پی ایس بی میں پیش کرنے کی تیاری

Ittehad

مرد لیکچررز کے سات مضامین کی ایلوکیشن بھی از سر نو ہوگی ۔۔وہ بھی ایم او کالج طلب

Ittehad

Leave a Comment