چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور کی خالی آسامی پر بھرتی کیلئے اکتیس اگست کی تاریخ مقرر تھی اس مقصد کے لیے ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ قومی اخبارات میں اشتہار بھی دیا گیا مگر آخری تاریخ تک مطلوبہ اہلیت کے امیدوار نہ مل سکے لہذا درخواستیں طلب کرلے کی تاریخ 7ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور کی آسامی سات ماہ سے خالی پڑی ہے پروفیسر محمد اسماعیل 13فروری 2020کو مدت ملازمت پوری کر ریٹائر ہوئے اور عارضی چارج پروفیسر ریاض احمد ہاشمی کے سپرد کر دیا گیا ایک مدت بعد حکومت کو خیال آیا تو اکیس اگست کو بھرتی کا اشتہار دیا اکتیس اگست درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ تھی