ڈاکٹر خورشید اعظم صدر پپلا فیصل آباد ڈویژن اور رہنما اتحاد اساتذہ ڈاکٹر شاہد مقبول گوجرہ کی کاوشوں سے یہ ہدایت نامہ جاری ہوا اور پنجاب بھر کے بی ایس کالجز اس سے مستفید ہوئے
کنوینس الاونس چھٹیوں میں بھی ملنا چاہیے یہ اساتذہ برادری کا دیرینہ مطالبہ ہے فیڈرل سروس ٹربیونل نے اور سندھ سروس ٹربیونل نے اس کے بعد ملازمین کے حق میں فیصلہ دے دیا پنجاب کے اساتذہ تنظیموں نے بارہا یہ مطالبہ حکومت کو پیش کیا مگر اسے کبھی تسلیم نہیں کیا گیا وہ تو تھا جب آپ ووکیشنل عملے کی طرح موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوتے ہیں مگر گزشتہ دس سال کے دوران بی ایس آنرز شروع کیا گیا جس کا دائرہ چھبیس کالجوں سے شروع ہو کر اب ایک سو سے زائد کالجوں تک پہنچ گیا ہے ان کالجز کے اساتذہ کو موسم گرما اور سرما کی تعطیلات نہیں ہوتیں لیکن صاحب بست و کشاد نے ان کے ساتھ بھی وہی پرانا رویہ رکھا ہوا تھا نہ کنوینس الاونس اور اٹھتالیس ارنڈ لیو ۔اکاونٹ آفیس والے کہتے تھے کہ محکمہ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرئے فیصل آباد ڈویژن کے پپلا کے صدر ڈاکٹر خورشید احمد اور گوجرہ سے اتحاد اساتذہ کے رہنما ڈاکٹر شاہد مقبول نے اس کام کو کروانے کی ٹھان لی پرنسپل گریجویٹ کالج گوجرہ سے ایک لیٹر لکھوایا اور اسے پرسیو کرتے رہے بلآخر ان کی ان کاوشوں کی وجہ سے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اس ضمن میں ایک ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے اس کا اطلاق پورے پنجاب کے بی ایس کالجز پر ہوگا