لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی۔۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے پرائیویٹ کالجز کی نئی رجسٹریشن اور پرانی رجسٹریشن کی تجدید کے لیے ایک چھ رکنی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے پروفیسر افتخار احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن اس کمیٹی کے کنوینر ہونگے جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج گلبرگ لاہور کے اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی محمدعمران کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے دیگر اراکین میں ڈاکٹر محمد اسلم بھٹی جن کا تعلق شعبہ اردو اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور ۔گلریز احمد اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کامرس گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور ،ذیشان احمد لیکچرر کمپوٹر سائنس گورنمنٹ شاہ حسین کالج چوہنگ لاہور ،اور اختر اسماعیل لیکچرر کیمسٹری گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور شامل ہیں