2022 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ ڈی جی خان ڈویژن کیطرف سے ڈاکٹر امیر ملک المعروف لالہ میرو کا تعزیتی ریفرنس 

تقریب میں بانی اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر ظفر علی خان اور مرکزی قائدین اتحاد اساتذہ پروفیسر محمد عارف ۔پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم ۔پروفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ  پروفیسر فائزہ رعنا پروفیسر محبوب عارف پروفیسر حسن رشید پروفیسرمظہر گجر ،پروفیسر ملک محمد ارشاد پروفیسر شفیق بٹ پروفیسر کلیم اللہ لغاری اور دیگر رہنماؤں کی شرکت

اتحاد اساتذہ پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے کل مورخہ پندرہ اکتوبر دو ہزار بائیس کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کے ہال میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر ڈاکٹر ملک محمد امیر المعروف لالہ میرو کی یاد اور ان کی علمی ادبی سیاسی بالخصوص کالج اساتذہ کے لیے ان کی بے گناہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیا اس تقریب میں لاہور سے بانی اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر ظفر علی خان نے شرکت کی مرکزی قائدین اتحاد اساتذہ پروفیسر محمد عارف ۔پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم پروفیسر غلام مصطفیٰ ،پروفیسر فائزہ رعنا پروفیسر شفیق بٹ  پروفیسر حسن رشید سیالکوٹ سے پروفیسر محبوب عارف بورے والا سے پروفیسر مظہر گجر مرکزی نائب صدر پپلا ملتان سے پروفیسر سے ملک ارشاد حسن مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پپلا پروفیسر طارق بلوچ ڈیرہ غازی خان سے پروفیسر کلیم اللہ لغاری مظفر گڑھ سے پروفیسر رفیق احمد اور پنجاب کے طول و عرض سے اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں کارکنان و محبان لالہ میرو شریک ہوئے

شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے لالہ میرو کی علمی ادبی سیاسی خدمات کے مختلف پہلوؤں کی اپنے اپنے انداز میں نشاندہی کی انہیں سراہا اور ان پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ملک امیر نے تقریباً چونتیس سال درس وتدریس کے ذریعےنوجوانوں نسل کے ذہنوں کو روشن کیا سیکٹروں شاگرد آج ان پر فخر کرتے ہیں ان کا شمار ان چند اساتذہ میں ہوتا ہے جنہوں نے لیہ میں روشن خیالی کی آبیاری کی وہ تقریباً ڈیڑھ سال کینسر جیسے موذی مرض سے لڑے رہے استعماری قوتیں جسے شکست نہ دے سکیں اسے اس موذی مرض نے ہارا دیا مگر وہ اپنی علم کی لو کے تسلسل سے ژندہ ہے اور زندہ رہے گا  ذندہ باد جگت لالہ زندہ باد

Related posts

مشروط ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی شرائط پوری ہونے پر ترقی و پوسٹنگ 

Ittehad

گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی پانےوالی خواتین کے پوسٹنگ آرڈرز جاری

Ittehad

پروفیسر عبد الحمید بٹ کرونا سے انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment