2023 Latest News Obituary

اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں کو صدمات ۔۔پارٹی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لیہ ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان حسن رضا کے والد بزرگوار اللہ کی امان میں چلے گئے

لیہ۔نمائندہ خصوصی ،، اتحاد اساتذہ پاکستان کی رہنما اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کے بیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر حسن رضا کے والد بزرگوار گزشتہ دنوں انتقال کر گئے مرحوم کی عمر چونسٹھ برس تھی اور وہ ایک عرصہ سےاس زیا بیطس کے مرض میں مبتلا تھے اس بیماری سے لڑتے لڑتے وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہو گئے تو بلآخر ان کی جان لے گیا اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عنایت فرمائے اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی و ڈویژنل رہنماؤں نے پروفیسر حسن رضا سے اظہار تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے

بھکر۔۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان امجد سعید گجر کو صدمہ

بھکر ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان کے بھکر کے رہنما اور سابق صدر پپلا گورنمنٹ کالج بھکر پروفیسر امجد سعید چوہدری اور محمد ظفر سعید چوہدری کی والدہ محترمہ کا آج قضائے الی سے انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی و ڈویژنل رہنماؤں نے چوہدری برادران سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے انہوں نے چوہدری برادران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

Related posts

اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما خالد جیلانی ٹوانہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج ریٹائر ہو گئے

Ittehad

غم کی خبریں—صدمات—–انتقال پر ملال

Ittehad

سرکاری ملازم اب براہ راست محکمے کے خلاف دعویٰ دائر نہیں کر سکے گا پہلے رجوع کرنا ہوگا

Ittehad

Leave a Comment